اگر آپ کا 21 سال سے کم عمر بچّہ قانونی امیگریشن سٹیٹس سے محروم ہو اور آپ سنگل ماں/ باپ ہوں تو اس صورت میں آپ کا بچّہ گرین کارڈ حاصل کرنے کا اہل ہو سکتا ہے!
بچّے کے والدین کے امیگریشن سٹیٹس اور امریکہ میں داخل ہونے کے طریقے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
اسی طرح، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کو یا آپ کے بچّے کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دی جا رہی ہو یا آپ پہلے سے ہی امیگریشن کی عدالتی کارروائی سے گزر رہے ہوں۔
آپ کا بچّہ درج ذیل کسی بھی صورت میں اس پروسیس کے ذریعے گرین کارڈ کا اہل ہو سکتا ہے:
–دوسرے ماں/ باپ نے بچّے کو چھوڑ دیا ہو؛
–دوسرے ماں/ باپ نے بچّے سے قطع تعلق کر لیا ہو؛
–دوسرے ماں/ باپ نے بچّے کے ساتھ بدسلوکی کی ہو؛
–یا والدین میں سے ایک یا دونوں فوت ہوچکے ہوں۔
اس کے علاوہ گرین کارڈ کے حصول میں بچّے کی مدد کرنے کے لیے ضروری نہیں کہ آپ بچّے کے ماں/ باپ یا رشتہ دار ہوں۔
گرین کارڈ حاصل کرنے کے بعد آپ کا بچّہ بعد میں امریکی شہری بن سکتا ہے۔
امریکی شہری بن کر آپ کے بچّے کو مستقبل میں تعلیم، کیریئر، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر وسائل تک رسائی وغیرہ کے بے شمار مواقع مل سکتے ہیں!
لائسنس یافتہ اور تجربہ کار وکیل سے مفت مشاورت کے لیے آج ہی فون کریں۔